بھٹکل:17؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)اگلے برس جنوری میں منعقد ہونے والے مرڈیشور جاترا کے موقع پر زیادہ سواری کی آمد و رفت رہتی ہے، اس دوران سواریوں کو ٹھہرانے سمیت بنیادی سہولیات کو مہیا کرنے کا مطالبہ لے کر منگل کو ماولی 1گرام پنچایت کے ترقی جات افسرکو عوام نے میمورنڈم سونپا۔
میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ پارکنگ اور دکانوں کے لئے ہرسال پنچایت بولی لگاتی ہے جس سے لاکھوں روپئے کی آمدنی بھی ہوتی ہے۔ لیکن متعلقہ جگہوں پر پینے کا پانی، روشنی کا نظام، ٹائلیٹ سمیت کوئی بھی بنیادی سہولیات نہیں ہوتی ہیں۔ گزشتہ برس بھی اسی طرح کے مطالبات لے کر میمورنڈم دیاگیا تھاتو پنچایت کی جانب سے صرف 2ہلوجن بلب نصب کرنے کے سوا کوئی کام نہیں ہواتھا۔مگر اس مرتبہ پنچایت کی جانب سے عوامی سہولیات کا خیال رکھتے ہوئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی میمورنڈم میں مانگ رکھی گئی ہے۔ پنچایت ترقی جات افسر نٹراج نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر انپا نائک، شری دھر نائک، اُدئیے نائک، مادیو وغیرہ موجود تھے۔